مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ اطلاعات کےمطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزیرے کوڈیاک کے قریبی سمندر میں خلیج الاسکا کی تہہ میں واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، الاسکا اور برٹش کولمبیا سمیت امریکہ کے دیگرساحلی علاقوں کےلیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
News ID 1878249
آپ کا تبصرہ